کمشنر سرگودہا ڈویژن کا دیہی مرکز مال سرگودہا کا اچانک دورہ

کمشنر سرگودہا ڈویژن کا دیہی مرکز مال سرگودہا کا اچانک دورہ

سرگودھا(نامہ نگار) کمشنر سرگودہا ڈویژن جہانزیب اعوان کا دیہی مرکز مال سرگودہا کا اچانک دورہ ، شہریوں کا عملہ کے ناروا رویہ اور میرٹ کی بجائے مڈل مین کے ذ ریعے کام کرنے کا الزام۔۔

 کمشنر کا سخت برہمی کا اظہار ، انچارج سمیت تمام عملہ کو قبلہ درست کرنے کی وارننگ ،کمشنر نے کمپیوٹرائزفرد ملکیت سمیت دیگر امور کو بھی چیک کیا۔ انہوں نے افسران اور دیگر عملہ کی حاضری اور دستیابی کو چیک کرنے کے علاؤہ سائلین سے بھی سہولیات و انتظامات بارے دریافت کیا۔ سائلین کی جانب سے سب رجسٹرار پر رجسڑیوں کے بیان لینے میں لیت ولعل سے کام لینے کیالزام پر کمشنر کا کہنا تھا کہ میرٹ کے برخلاف کام کرنے والے ریونیو افسروں ا ور اہلکاروں کے خلاف ضابطہ کے تحت کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے سائلین سے کہا کہ اگر کسی بھی ریونیو اہلکار سے متعلق ان کے پاس مبینہ کرپشن کے مصدقہ ثبوت ہوں تو وہ انہیں دفتر آکر آگاہ کریں ایسے ملازم کو ملازمت پر رہنے کا کوئی حق نہیں۔ جہانزیب اعوان کا مزید کہنا تھا کہ دیہی مرکز مال کے قیام کا بنیادی مقصد شہریوں کو اراضی کے فرد، انتقال کی میرٹ پر تیز ترین سہولیات فراہم کرنا ہے ۔ روایتی تاخیری حربے ، مڈل مین، بیجا اعتراضات لگا کر پرانے سسٹم کے تحت لوگوں کے کام کرنا کسی صورت قبول نہیں۔ انہوں نے ڈیجیٹل گردآوری بارے بھی آگاہی لی اور کہا کہ دیہی مرکز مال کی انسپکشن کا عمل جاری رہے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں