حکومتی ناقص کارکردگی سے ادارے تباہ:جماعت اسلامی

حکومتی ناقص کارکردگی سے ادارے تباہ:جماعت اسلامی

لاہور(سیاسی نمائندہ)امیر جماعت اسلامی پنجاب محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ حکومت نے راولپنڈی معاہدے پر عمل درآمد نہیں کیا۔

انہوں نے منصورہ میں سیکرٹری اطلاعات محمد فاروق چوہان اور عمران الحق کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اب ہماری تحریک رکنے والی نہیں، ملک قرضوں میں جکڑ دیا گیا ہے ،صنعتیں بند پڑی ہیں اور بے روزگاری میں بے تحاشا اضافہ ہوا ہے ، آج تک کسی کو نہیں معلوم کہ نجکاری سے حاصل ہونے والی رقم کہاں گئی۔حکمرانوں کی ناقص کارکردگی کی بدولت ادارے تباہ اور کرپشن نے نظام کو کھوکھلا کر کے رکھ دیا ہے ۔ ہم پاکستان کو حقیقی معنوں میں اسلامی فلاحی ریاست بنانا چاہتے ہیں تاکہ کوئی بھی شخص بھوکا نہ سوئے۔ اس کے لئے ضروری ہے کہ کرپٹ افراد سے نجات حاصل کی جائے ۔ 7اکتوبر کو غزہ پر اسرائیلی جارحیت کا ایک سال مکمل ہونے پر ملک بھر میں ہفتہ یکجہتی فلسطین منایا جائے گا، 4،5،6 اکتوبر کو تمام زونز، چوکوں، چوراہوں اور بازاروں میں یکجہتی غزہ کیمپس کا انعقاد کیا جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں