ڈینگی بڑھنے کا خدشہ،تعلیمی اداروں کو حفاظتی اقدامات کی ہدا یت

ڈینگی بڑھنے کا خدشہ،تعلیمی اداروں کو حفاظتی اقدامات کی ہدا یت

اسلام آباد(ماہتاب بشیر)وفاقی دارالحکومت میں ڈینگی کے بڑھتے ہوئے واقعات کی روک تھام اور پیشگی اقدامات کے حوالے سے اسلام آباد ضلعی انتظامیہ نے ایف ڈی ای اور پیرا کو تعلیمی اداروں میں ڈینگی لاروا کی افزائش پر قابو پانے کی ہدایت کر دی۔

 دونوں اداروں کو بھیجے گئے مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ اکتوبر اور نو مبر میں ڈینگی لاروا کی افزائش بڑھنے کا خدشہ ہے جسے روکنے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جائیں، کھڑے پانی، ریفریجریٹر کی ٹرے میں پانی، اے سی اور ایئر کولر میں ذخیرہ کیے گئے پانی کو فوری ختم کیا جا ئے اور اس حوالے سے تمام تعلیمی اداروں میں اساتذہ، طلبا اور دیگر سٹاف کو آگاہی دی جائے ،ڈینگی مچھر سے بچنے کے لیے مکمل بازو والے کپڑے پہننے اور مچھر بھگانے والی کوائل کے استعمال کی ترغیب دی جائے۔ سٹاف، ٹیچرز اور سٹوڈنٹس کو آگاہی مہم کا حصہ بنا یا جائے اور تعلیمی اداروں میں دوران اسمبلی انسداد ڈینگی کے حوالے سے بچوں کو آگاہ کیا جائے، تعلیمی اداروں میں ا س حوالے سے کو ئی خلاف ورزی پائی گئی تو سخت کارروائی کی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں