گرانفروشوں کے گرد گھیراتنگ،پلازوں میں سستے ڈی سیی کاؤنٹرز قائم

گرانفروشوں کے گرد گھیراتنگ،پلازوں میں سستے ڈی سیی کاؤنٹرز قائم

ملتان (وقائع نگار خصوصی)ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ نے گراں فروشوں سے کڑے ہاتھوں نمٹنے کا فیصلہ کیا ہے اس سلسلے میں گراں فروشوں کو سرکاری ریٹس کی خلاف ورزی پر جیل بھجوانے کا حکم دیا ہے ۔ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو نے سبزی منڈی کا دورہ کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر انہوں نے اشیاء خوردونوش کی نیلامی کے عمل کا معائنہ کیا۔

اسسٹنٹ کمشنر سٹی عبدالسمیع شیخ اور مارکیٹ کمیٹی کے حکام نے پرائس کنٹرول پر بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو نے کہا کہ عوامی ریلیف کیمپ عوام دوست کائونٹرز اور ریڑھی بازار قائم کئے گئے ہیں جبکہ منڈیوں میں سستی اشیائخوردونوش کیلئے نیلامی کو اوپن کیا گیا ہے ۔وسیم حامد سندھو کا کہنا تھا کہ کریانہ سٹورز اور شاپنگ پلازوں میں سستے ڈی سی کائونٹرز قائم کئے گئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے گزشتہ روز اچانک جنرل بس سٹینڈ کا دورہ کیا اور مسافروں کو فراہم سہولیات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر سیکرٹری آر ٹی اے محسن نثار نے کرائے ناموں اور جنرل بس سٹینڈ پر جاری ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ بھی دی۔ڈپٹی کمشنر وسیم احمد سندھو نے اس موقع پر مسافروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے ثمرات فوری مسافروں کو پہنچایا جا رہے ہیں ۔ وسیم حامد سندھو نے کہا ہے حکومت پنجاب نے شہر اولیائمیں انفراسٹرکچر کے میگا پراجیکٹس دیے ہیں جن کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جارہاہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں