انکم سپورٹ پروگرام ، کٹوتیاں جاری ، مستحقین خوار

انکم سپورٹ پروگرام ، کٹوتیاں  جاری  ،  مستحقین خوار

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت غیر قانونی کٹوتیوں کا سلسلہ جاری ، مستحقین افراد خوار ہو کررہ گئے ۔۔

ذرائع کے مطابق اکثر ریٹیلرز مستحقین سے پانچ سو روپے فی کس غیر قانونی کٹوتی کرتے ہیں، معمول کے مطابق آنیوالوں کو سسٹم کی خرابی ظاہر کر کے انہیں گھنٹوں انتظار کرواکر رش بنایا جاتا ہے پھر جلدی پیسے دینے کے نام پر غیر قانونی طور پر ان سے رقوم بٹوری جاتی ہیں، ریٹیلرشاپس پر نہ بیٹھنے اور نہ ہی پانی وغیرہ کی سہولت فراہم کی جاتی ہے ، بیشتر شاپس کے باہر صبح آٹھ بجے ہی خواتین کا رش شروع ہو جاتا ہے ،جن سے پہلے شناختی کارڈز وصول کر کے پیسے اکاؤنٹس میں آنے کی تصدیق کے بعد شناخت کار ڈ واپس کر کے کہا جاتا ہے کہ شام کو آ کر پیسے لے جائیں اس ضمن میں کوئی رسید بھی نہیں دی جاتی اور شام کو مرضی کی کٹوتی کر کے رقم مخصوص مستحقین کو دی جاتی ہے ،جبکہ زیادہ تر کو صبح آنے کا کہہ دیا جاتا ہے ،بعض ریٹیلرز خواتین سے تصدیق کروا کر اکاؤنٹس سے پیسے اپنے پاس منتقل کر وا لیتے ہیں ،اور متعلقہ خواتین سے جھوٹ بول کر کئی کئی روز انہیں خوار کرنے کے ساتھ ساتھ مذکورہ رقوم ذاتی استعمال میں لائی جاتی ہیں، سائلین نے ارباب اختیار کو فوری نوٹس لے کر اصلاح و احوال اور ذمہ داروں کے خلاف سخت کاروائی کی ضرورت پر زور دیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں