ہیلی کالج کے ہونہار طلبہ کو دبئی کی سیر کرانے کا اعلان

ہیلی کالج کے ہونہار طلبہ کو دبئی کی سیر کرانے کا اعلان

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)صوبائی وزیر برائے ہائیر ایجوکیشن رانا سکندر حیات خان نے کہا ہے کہ مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق ایسی سپیشلائزڈ ڈگریاں متعارف کرائیں گے جن کے بعد طلباو طالبات کو نوکریوں کے لئے سفارش نہ ڈھونڈنی پڑے۔

وہ پنجاب یونیورسٹی ہیلی کالج آف بینکنگ اینڈ فنانس کے زیر اہتمام تیرہویں کانووکیشن سے خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر وائس چانسلرپنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد علی ودیگر نے شرکت کی۔ اپنے خطاب میں رانا سکندر حیات خان ہیلی کالج آف بینکنگ اینڈ فنانس کے بہترین کارکردگی دکھانے والے طالبعلم اور طالبہ کو ذاتی خرچے سے دبئی کی سیر کرانے کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ سپیشلائزڈ آئی ٹی یونیورسٹیاں بنانے کے لئے اقدامات کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کو ترقی دئیے بغیر ملک ترقی نہیں کر سکتا،طالبات کو یونیورسٹی میں محفوظ ماحول فراہم کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی کو دنیا کی 100 بہترین جامعات میں دیکھنا چاہتے ہیں۔ کانووکیشن میں چار سالہ بی بی اے (آنرز)سیشن 2019-23، دو سالہ بی بی اے (آنرز)سیشن2021-23، ایم بی اے سیشن 2021-23کے 350 طلباوطالبات میں ڈگریاں اور 9 پوزیشن ہولڈر طلبا میں میڈلز تقسیم کئے گئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں