پولیس لائنز میں مال مسروقہ برآمدگی و حوالگی مالکان کی تقریب

 پولیس لائنز میں مال مسروقہ برآمدگی و حوالگی مالکان کی تقریب

سرگودھا(نامہ نگار) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی کی زیر صدارت پولیس لائنز میں مال مسروقہ برآمدگی و حوالگی مالکان کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

جس میں ایس پی ہیڈ کوارٹر ضیاء اﷲ نے سرگودھا پولیس کی جانب سے رواں ماہ میں برآمدہ کل مالیتی 4 کروڑ 96 لاکھ روپے سے زائد کا مال مسروقہ مالکان کے حوالے کیا۔تقریب میں موجود شرکاء سے بات کرتے ہوئے ایس پی ہیڈ کوارٹر نے کہا کہ سرگودھا پولیس نے رواں ماہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 4 کروڑ 96 لاکھ سے زائد کا مال مسروقہ برآمد کیا ہے ۔برآمدہ مال مسروقہ میں نقدی35 لاکھ 83 ہزار روپے ،زیورات مالیتی1 کروڑ71 لاکھ 33 ہزار روپے ، 68 موٹر سائیکلیں مالیت 47لاکھ 74 ہزار، 1 ٹریکٹر مالیت 18 لاکھ، 1 کارمالیت 40 لاکھ، 2 ٹرک مالیت 92 لاکھ، 3 رکشہ مالیت 3 لاکھ 75 ہزار،33 مویشی مالیت 77 لاکھ 30 ہزار، 8 موبائل فونزمالیت 3 لاکھ 51 ہزار اور 8 پیٹر انجن مالیت 07 لاکھ 36 ہزار روپے شامل ہیں۔ ایس پی ہیڈ کوارٹر ضیا ء اﷲ اس عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جرائم پیشہ اور سماج دشمن عناصر کی سرکوبی سرگودھا پولیس کی اولین ترجیح ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں