کمشنر کا اجلاس ،ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت کا جائزہ لیا

کمشنر کا اجلاس ،ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت کا جائزہ لیا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) کمشنر سرگودہا ڈویژن جہانزیب اعوان کی زیر صدارت چاروں اضلاع میں مختلف سیکٹرز کے جاری ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا۔

ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ بلال حسن نے جاری ترقیاتی منصوبوں کی پیشرفت بارے تفصیلی بریفنگ دی۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر سرگودہا کیپٹن (ر) محمد وسیم کے علاؤہ خوشاب ،میانوالی اور بھکر کے ڈپٹی کمشنروں و تعمیراتی محکموں کے افسران نے ویڈیو لنک کے زریعے شرکت کی۔ کمشنر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق ڈویژن بھر میں شہری اور دیہی علاقوں میں یکساں طور پر ترقیاتی سکیموں پر کام جاری ہے ۔ منصوبوں کی تکمیل سے علاقائی ترقی اور خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہو گا۔انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ جاری تمام ترقیاتی منصوبوں کی کڑی مانیٹرنگ کرتے ہوئے مقررہ مدت میں تکمیل کو یقینی بنایا جائے ۔انہوں نے کہا کہ تعمیراتی کاموں سے منسلک محکموں کے افسران خود فیلڈ میں نکل کر منصوبوں کے معیار اور رفتار کا جائزہ لیں۔عوامی مفاد سے جڑے منصوبوں کی تکمیل میں بلا وجہ تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں