عالمی معیشت کا مستقبل ای کامرس سے وابستہ، فواد ہاشم

عالمی معیشت کا مستقبل ای کامرس سے وابستہ، فواد ہاشم

ملتان(وقائع نگار خصوصی)ایڈیشنل چیف سیکرٹری سائوتھ پنجاب فواد ہاشم ربانی نے کہا ہے کہ عالمی معیشت کا مستقبل زراعت، لائیو سٹاک اور ای کامرس سے وابستہ ہے اور پاکستان ان شعبوں میں میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال بروئے کار لا کر معاشی خوشحالی کی منازل طے کر سکتا ہے ۔

 انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب میں زرعی شعبے کے ذریعے معیشت کو مضبوط بنانے کا پوٹینشل موجود ہے اور جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ نے اس حوالے مختلف سفارشات حکومت پنجاب کو ارسال کی ہیں جن کا جائزہ لیا جارہا ہے اور اس پر عملدرآمد کی حکمت عملی تیار کی جارہی ہے ۔یہ بات انہوں نے مثالی کاشتکار ممتاز خان منہیس کے میلسی میں واقع زرعی فارم کے دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ کمشنر ملتان ڈویژن مریم خان اور ڈپٹی کمشنر وہاڑی آصف حسین شاہ بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے کہا کہ جنوبی پنجاب میں پائیدار ترقی اور آبپاشی کے پانی کے کفایتی استعمال کے لئے ریجنریٹیو زراعت کی طرف جانا ہوگا تاکہ بہترین تکنیک کے ذریعے پیداوار میں اضافہ حاصل کیا جاسکے اور آبپاشی کے پانی کی بچت اور زمین کی ذرخیزی کا تحفظ کیا جاسکے ۔ فواد ہاشم ربانی نے بتایا کہ جنوبی پنجاب میں فصلوں کی پیداوار عالمی سطح کے مقابلے میں کافی کم ہے اور بہتر زرعی طریقوں سے گندم، ٹماٹر، آم اور دیگر فصکوں کی پیداوار کو دگنا یا اس سے بھی بڑھایا جا سکتا ہے جس کے لئے جدید تکنیک اور وسائل کا بہتر استعمال ضروری ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں