اسلام آباد سے 12 اشتہاریوں سمیت 25 ملزم گرفتار

  اسلام آباد سے 12 اشتہاریوں سمیت 25 ملزم گرفتار

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)اسلام آباد پولیس نے 12 اشتہاریوں سمیت 25 ملزمان کو گرفتار کرکے 10 لٹر شراب، 3,500 گرام چرس، 1,400گر ام ہیروئن،110گرام آئس،5 پستول اور2 خنجر برآمد کرلیے۔

تھانہ آبپارہ، سمبل،ترنول،سنگجانی، انڈسٹریل ایریا، نون،شمس کالونی اور کورال پولیس ٹیموں نے منشیات فروشی اور ناجائز اسلحہ رکھنے میں ملوث 13ملزمان کو گرفتارکیا جبکہ خصو صی مہم کے دوران 12 اشتہاریوں کی گرفتاری بھی عمل میں لائی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں