سرچ آپریشن، 5 مشتبہ افراد، 7 گاڑیاں تھانے منتقل

  سرچ آپریشن، 5 مشتبہ افراد، 7 گاڑیاں تھانے منتقل

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)تھانہ سیکرٹریٹ پولیس نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کرکے 140 مشکوک افراد، 15 گھروں اور 6 ہوٹلوں کو چیک کیا۔

اس دوران، 5 مشتبہ افراد، سات گاڑیوںکو تھانے منتقل کیا گیا ۔سرچ آپریشن ایس پی سٹی زون خالد محمود اعوان کی زیر نگرانی کیا گیا جس میں سی ٹی ڈی، خواتین پولیس افسران سمیت مقامی پولیس ٹیموں نے حصہ لیا، ڈی آئی جی اسلام آباد سید علی رضا نے کہا کہ سرچ آپریشن کا مقصد جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا تنگ کرنااور شہر بھرمیں سکیورٹی کو موثر بنانا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں