نیو مل میں غیر قانونی تعمیرات کیخلاف آپریشن، 5 دکانیں مسمار

 نیو مل میں غیر قانونی تعمیرات کیخلاف آپریشن، 5 دکانیں مسمار

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)سی ڈی اے اور ضلعی انتظامیہ نے اسلام آباد کے نواحی علاقے نیو مل میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن کرکے 5 دکانیں مسمار کردیں جبکہ کروڑوں روپے کی سرکاری اراضی کو واگزار کرا لیا۔

چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی ہدایات کے مطابق نیو مل میں سرکاری اراضی پر نئی تعمیرات کیخلاف آپریشن کیا گیا۔ علاوہ ازیں چیئر مین سی ڈی اے کی احکامات پر سرکاری اراضی پر دوبارہ تعمیرات کرنے والوں کے خلاف متعلقہ تھانے میں مقد مہ کے اندراج کے لئے درخواست بھی دے دی گئی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں