عدم ادائیگی پر ریلوے سٹیشن وزیرآباد کی بجلی منقطع

 عدم ادائیگی پر ریلوے سٹیشن وزیرآباد کی بجلی منقطع

وزیرآباد(نا مہ نگار) گیپکو کے واجبات کی عدم ادائیگی، ریلوے سٹیشن وزیرآباد کی بجلی منقطع،70 لاکھ روپے کے واجبات بقایا ہیں گیپکو حکام،ریلوے آپریشن متاثر ہونے کا خدشہ ،ریلوے آپریشن بیٹری بیک اپ پر چلایا جا رہا ہے۔

 چند گھنٹوں کے بیک اپ کے بعد آپریشن معطل ہونے کا خدشہ ہے ، ریلوے حکام کے مطابق بیٹریوں کے ختم ہونے پر آپریشن پائلٹ سسٹم پر منتقل کرکے چلانے کی کوشش کی جائیگی، گرمی کی شدت سے مسافروں اور ریلوے ملازمین کو شدید مشکلات کا سامنا، ریزرویشن سسٹم بھی معطل ہو کر رہ گیا ،ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ بجلی منقطع کرنے کے معاملہ سے اعلیٰ حکام کو آگاہ کر دیا ہے مزید احکامات کے منتظر ہیں بجلی کے بلوں کے واجبات کی عدم ادائیگی پر ریلوے سٹیشن وزیرآباد، دھونکل،ہری پور سٹیشنز کی بجلی منقطع کی گئی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں