حافظ آباد میں پہلے بین المسالک امن کھیل میلہ کا آغاز

حافظ آباد میں پہلے بین المسالک امن کھیل میلہ کا آغاز

حافظ آباد (نامہ نگار،نمائندہ دنیا )حافظ آباد میں ضلعی انتظامیہ اور محکمہ سپورٹس کے زیر اہتمام پہلا بین المسالک امن کھیل میلہ شروع ہو گیا ۔ڈپٹی کمشنر سند س ارشاد نے سپورٹس جمنازیم میں امن کھیل میلے کا افتتاح کیا۔

 اسسٹنٹ کمشنر و آرگنائزر کھیل میلہ منور حسین ، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسرنبیلہ چیمہ، تحصیل پاپولیشن ویلفیئر آفیسر ساجدہ مشتاق ،ڈسٹرکٹ ایجو کیشن آفیسر ایلیمنٹری ثمینہ یاسمین سمیت دینی مدارس کے طالب علم کھلاڑیوں ،آفیشلز اور مختلف سپورٹس کلبوں کے ممبران نے شرکت کی ۔افتتاحی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے ڈپٹی کمشنر کاکہنا تھا کہ حکومتی ہدایات پر پہلی بار حافظ آباد میں دینی مدارس کے طلباء کو کھیلوں کے مواقع فراہم کرنے کے لیے بین المسالک امن کھیل میلے کا انعقاد کیا گیا جس میں طالب علم کھلاڑیوں کی شرکت بڑی خوش آئند ہے اس بین المسالک امن کھیل میلے کے انعقاد سے ضلع بھر میں جہاں امن و امان کی فضا ء کو فروغ ملے گا تو وہی ان کھلاڑیوں کو کھیلوں کے بہتر مقابلوں میں اپنے جوہر دکھانے کا بھی موقع ملے گا۔ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر نبیلہ چیمہ کاکہنا تھا کہ بین المسالک کھیل میلے میں ضلع بھر کے 14مدارس کے طالب علم کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔اس کھیل میلے میں فٹ بال، کرکٹ ، بیڈمنٹن، اتھلیٹکس اور رسہ کشی کے مقابلے منعقد کیے جائینگے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں