ٹیچنگ ہسپتال سمیت25ترقیاتی منصوبے ادھورے

ٹیچنگ ہسپتال سمیت25ترقیاتی منصوبے ادھورے

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)مالی سال ختم ہونے میں چند روز باقی رہ گئے ، گوجرانوالہ میں زیر تعمیر ٹیچنگ ہسپتال کا کام ادھوراجبکہ ڈویژن کے 25ترقیاتی منصوبے بھی مکمل نہ ہوسکے جن کی مجموعی لاگت 9 ارب 76کروڑ روپے سے زائد ہے۔

پنجاب حکومت نے زیر تکمیل منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کا حکم دیا تھا ،ہسپتال کے تعمیراتی کام مکمل نہ ہونے سے اندرون شہر کے ہزاروں مریض طبی سہولیات سے محروم ہیں، گوجرانوالہ ریجن میں شرو ع ہونیوالے اربوں روپے کے45ترقیاتی منصوبے شروع کئے گئے تھے جن میں 25ترقیاتی منصوبے مکمل نہ ہوسکے جن میں سے 15دیہی سڑکوں کی تعمیر ومرمت کی سکیمیں شامل جبکہ باقی پر کام جاری ہے ،پنجاب حکومت کی زیر نگرانی ریجن بھر میں شرو ع ہونیوالے سکیموں میں سے گوجرانوالہ کی 4 سکیمیں ،حافظ آباد کی2 ،گجرات کی5 سکیمیں، منڈی بہاؤ الدین کی9 ،سیالکوٹ کی4 اور نارووال کی 5 ترقیاتی سکیمیں شامل تھیں ان سکیموں پر 60 فیصد کام مکمل ہوچکا ہے اور30 جون کی ڈیڈ لائن دی گئی تھی لیکن جون ختم ہونے میں چند روز باقی ہیں اندرون شہر ٹیچنگ ہسپتال کا کام جاری ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں