حافظ آباد:شدید گرمی میں سمر کیمپ،بچے نڈھال

حافظ آباد:شدید گرمی میں سمر کیمپ،بچے نڈھال

حافظ آباد(نامہ نگار ، نمائندہ دنیا)حافظ آباد میں سنٹر آف ایکسی لینس /دانش سکول میں شدید گرمی وحبس میں سمر کیمپ کے نام پر کلاسز شروع کئے جانے پر والدین سراپا احتجاج بن گئے ۔

والدین نے کہا کہ حکومت نے ایک طرف موسم گرما کی تعطیلات کررکھی ہیں لیکن دوسری جانب شدید گرمی وحبس میں سنٹر آف ایکسی لینس /دانش سکول میں طلبہ کی کلاسز شروع کرکے والدین کو پریشان کرکے رکھ دیا ہے ۔والدین کا کہنا تھا کہ قیامت خیز گرمی میں بچے نہ صرف نڈھال ہوکر بیمار ہورہے ہیں بلکہ انکے لئے گھروں سے باہر جانا بھی محال ہے ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ دانش سکول میں سمر کیمپ کی آڑ میں شروع کی گئی کلاسز کو فوری ختم کیا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں