حکمرانوں کو عوام کی تکالیف کا احساس نہیں:طارق سلیم

حکمرانوں کو عوام کی تکالیف کا احساس نہیں:طارق سلیم

گجرات(سٹی رپورٹر ، نامہ نگار )جماعت اسلامی پنجاب کے امیرڈاکٹرطارق سلیم نے منصورہ لاہور میں تربیتی ورکشاپ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ایک طرف مہنگائی نے ہر شخص کا کچومر نکال دیا ہے۔۔۔

عوام بدحال ہیں اور حکمرانوں کو ان کی تکالیف کا کوئی احساس نہیں جبکہ دوسری جانب آئی ایم ایف کی جانب سے گیس کے نرخوں میں اضافے کا حکم قابل مذمت ہے ، حکمرانوں نے پاکستان کی آزادی ،خود مختاری کو چند ڈالروں کے عوض آئی ایم ایف اور ورلڈ بنک کے پاس گروی رکھ دی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ گرمیوں کے مہینوں میں400 روپے کا گیس بل بڑھ کر3 ہزار روپے تک پہنچ گیا ہے ۔ گھریلو صارفین سے زائد وصولیاں کرنا عوام کی زندگی درگور کرنے کے مترادف ہے ۔ایس این جی پی ایل کی جانب سے بھجوائے جانے والے بلز میں گیس کی قیمت400 روپے تک ہونے کی صورت میں فکسڈ چارجز کے نام پر475 روپے جنرل سیلز ٹیکس161 روپے ایڈجسٹمنٹ اور تصحیح کے نام پر 2 ہزار سے 2500 روپے تک ہر ماہ وصول کئے جا رہے ہیں۔ ڈاکٹرطارق سلیم نے کہاکہ ثابت ہو گیا ہے کہ حکمرانوں کے پاس کوئی معاشی پلان نہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں