میونسپل کمیٹی ڈسکہ کی غفلت،گلیاں ندی نالوں میں تبدیل

میونسپل کمیٹی ڈسکہ کی غفلت،گلیاں ندی نالوں میں تبدیل

ڈسکہ(نامہ نگار)موسم برسات کا آغاز ،میونسپل کمیٹی ڈسکہ کی غفلت اور لاپروائی نے شہر کے گلیوں کو ندی نالوں میں تبدیل کردیا ۔

ابھی تک کام چور انتظامیہ اعلیٰ حکام کو ٹھنڈے کمروں میں بیٹھ کر سب اچھا کی رپورٹ دینے میں مصروف ہے ،میونسپل کمیٹی ڈسکہ کے اعلیٰ حکام اورکام چور سینٹری ورکرز کی وجہ سے گزشتہ شب ہو نے والی دو گھنٹوں کی موسلادھار بارش سے ڈسکہ شہرکی سڑکوں کو 14گھنٹوں کیلئے ندی نالوں میں تبدیل کردیا ،شہریوں کو موسم برسات میں بینک روڈ ،کالج روڈ ،سمبڑیال روڈ ،پرانی کچہری ،نسبت روڈ و دیگر علاقوں میں کشتیاں چلانے کا مطالبہ کر دیا ،شہریوں کا کہنا ہے کہ سینٹری ورکرز نے کام نہیں کرنا اور برسات میں ان سڑکوں پر سارا سارا دن پانی کھڑا رہنا ہے اور پانی کی وجہ سے موٹر سائیکلیں اور گاڑیاں خراب ہو نے کا خدشہ ہے اس لئے موسم برسات میں سرکاری طور پر ان سڑکوں پر کشتیاں چلائی جائیں تا کہ شہریوں ،طلباء و طالبات کو آنے جانے میں آسانی پید اہو سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں