خدا کرے نیا اسلامی سال ملک کیلئے خیر و برکت کا باعث ہو:پیر داؤد رضوی

 خدا کرے نیا اسلامی سال ملک کیلئے  خیر و برکت کا باعث ہو:پیر داؤد رضوی

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)امیر جماعت رضائے مصطفٰے پاکستان مولانا پیر محمد داؤد رضوی نے نئے ہجری سال کے آغاز پر اہل اسلام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے دعا کی کہ خدا کرے نیا اسلامی سال وطن عزیز پاکستان و عالم اسلام کے لئے مزید خیر و برکت کا باعث ہو۔۔۔

اسی سال ابتدا ہی میں فلسطین و کشمیر و برما اور جہاں جہاں مسلمان غلامی کی زندگی بسر کر رہے ہیں انہیں آزادی کی نعمت حاصل ہو جائے ۔ محمد داؤد رضوی نے کہا کہ اس موقع پر ہمیں زیادہ سے زیادہ اعمال صالح اور رسول کریمؐ کی سنتوں کو اپنانے کا عہد کرنے اور اس پر استقامت کے لئے دعا گو ہونا چاہئے ۔انہوں نے اس بات پر اظہار افسوس کیا کہ بہت سارے مسلمانوں کو اپنے اسلامی 12 مہینوں کے نام بھی یاد نہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں