سمبڑیال:گیپکو کیخلاف احتجاج کرنیوالوں کیخلاف مقدمہ درج

سمبڑیال:گیپکو کیخلاف احتجاج  کرنیوالوں کیخلاف مقدمہ درج

سمبڑیال ( نامہ گار ،سٹی رپورٹر)سمبڑیال کے باسیوں کو گیپکو کیخلاف احتجاج کرنا مہنگا پڑ گیا،ایس ایچ او تھانہ سمبڑیال نے ایس ڈی او گیپکو سمبڑیال کے کہنے پراحتجاجی مظاہرین پر مقدمہ درج کر ڈالا۔

سمبڑیال کے محلہ فضل پورہ کو بجلی کی سپلائی دینے والا ٹرانسفارمر گزشتہ روز خراب ہو گیا تھا جس کی اطلاع متعلقہ ایس ڈی او سب ڈویژن کو دی گئی لیکن گھنٹوں بجلی معطل رہنے کی وجہ سے عوام گرمی سے بلبلا اٹھے اور احتجاج کرنا شروع کر دیا لیکن متعلقہ گیپکو افسروں نے ایس ایچ او تھانہ سمبڑیال کے کہنے پر احتجاج میں شریک شہریوں کو تھانہ میں بلوا لیا اور 14 افراد کیخلاف مقدمہ درج کر دیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں