سیالکوٹ:بجلی کے لٹکتے تار ،آگ لگنے کے واقعات بڑھ گئے

سیالکوٹ:بجلی کے لٹکتے تار ،آگ لگنے کے واقعات بڑھ گئے

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )گیپگو افسروں اور عملہ کی من مانیاں جاری، لٹکتے تاریں ، تاروں کو آگ لگنے اور وولٹیج کم آنے پر شکایات کے باوجود گیپگو کا عملہ شہریوں کو خوار کرنے لگا۔

تفصیلات کے مطابق گیپگو سب ڈویژن کے فیڈر کچہری روڈ، پیرس روڈ، پاک پورہ، پورن نگر، گرین وڈ سٹریٹ، مجاہد روڈ میں بجلی کی لٹکتی تاریں جو شہریوں کیلئے وبال جان بن چکی ہیں آئے روز بجلی کی تاروں کو آگ لگی جاتی ہے جس کی وجہ سے بجلی کی تاریں آپس میں گرم ہونے کی وجہ سے پگھل جاتی ہیں اور تاروں میں آگ لگنے کے متعدد واقعات رونما ہوچکے ہیں۔ شکایات کے باوجود ایس ڈی او گیپگو ،لائن سپرنٹنڈ نٹ ،شکایات سیل کے عملے کے فون بند جاتے ہیں اگر کسی کا نمبر مل جائے تو یہ کہہ کر فون بند کردیا جاتا ہے کہ جلد آکر بجلی مرمت کرتے ہیں لیکن پورا پورا دن گرزنے کے باوجود بجلی ٹھیک کرنے نہیں آتے جس کی وجہ سے کچہری میں آنے والے سائلین اور وکلاء شدید کرب میں مبتلا ہیں۔ بجلی کے فیز کم ہونے کی وجہ سے وکلاء کی لاکھوں روپے الیکٹرونکس سامان جل چکا ہے ۔ شہریوں، وکلاء، سائلین نے چیف ایگزیکٹو گیپگو گوجرانوالہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ضلع کچہری کے فیڈر میں ذمہ دار ،ایماندار ،خوش اخلاق ایس ڈی او اور عملہ تعینات کیا جائے جو صارفین کی شکایت پر فی الفور ایکشن لیتے ہوئے ان کے مسائل حل کریں ۔ غفلت ولاپروائی برتنے والے ایس ڈی او ،لائن سپرنٹنڈنٹ اور دیگر عملے کیخلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں