لالہ موسیٰ:عشرہ مجالس وجلوسوں کے شیڈول کااعلان

لالہ موسیٰ:عشرہ مجالس وجلوسوں  کے شیڈول کااعلان

لالہ موسیٰ(نمائندہ دنیا )انجمن محبان اہلبیت لالہ موسیٰ کی طرف سے عشرہ مجالس وجلوسوں کے شیڈول کااعلان کردیاگیا۔۔۔

عشرہ محرم الحرام کے دوران مرکزی امام بارگاہ ریلوے روڈ لالہ موسیٰ میں روزانہ رات 8.30بجے مجلس عزاء شروع ہوگی علامہ عبدالرشیدترابی آف لاہور9.30بجے تک خطاب کریں گے جبکہ ان کے بعد ذاکر اہلبیت غلام قنبرجوادی آف منڈی بہاؤالدین خطاب کرینگے ،اختتام مجلس پر 10.15 سے 11بجے تک ماتم داری ہوگی، روزانہ صبح9 بجے سے دن 1.00 بجے تک خواتین کی مجلس عزاء منعقدہوگی،2محرم الحرام کو گلی علماں والی محلہ قصبہ میں مجلس عزامنعقدہوگی، 6 محرم محلہ مور شاہ مجلسِ عزاء و جلوس عزاء ڈار گڈز پر اختتام پذیر ہو گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں