نہر بی آربی ڈسکہ پر بنی انتظار گاہوں پر تربوز فروشوں کا قبضہ

 نہر بی آربی ڈسکہ پر بنی انتظار  گاہوں پر تربوز فروشوں کا قبضہ

منڈیکی گورائیہ(نامہ نگار )نہر بی آربی ڈسکہ کے کناروں کے اردگرد مسافروں کیلئے بنی انتظار گاہوں پر تربوز فروش کرنیوالوں نے قبضہ جمالیا،مسافر شدید گرمی اور بارش میں کھلے آسمان تلے کھڑے ہونے پرمجبور۔۔۔

تربوز فروش اپنے تربوز انتظارگاہوں اور اس کے آگے ریڑھیاں لگاکر لگاتے ہیں جس کی وجہ سے انتظار گاہوں پر بیٹھنے کیلئے کوئی جگہ نہیں بچتی اور مسافرجنہوں نے یہاں سے بسوں’ویگنوں اور رکشاؤں میں سوار ہوکرجاناہوتا ہے وہ سخت دھوپ اور بارش میں کھلے آسمان تلے کھڑے ہونے پرمجبور ہیں،مسافروں نے بتایاکہ اگر ہم انتظار گاہو ں میں کھڑے ہوجائیں تو وہاں پر تربوز لگاکر بیٹھے افرا د ہمیں کھڑے نہیں ہونے دیتے اور وہاں سے چلے جانے کاکہتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں