علی پورچٹھہ:آندھی کے باعث برگد کا قدیم درخت زمین بوس

علی پورچٹھہ:آندھی کے باعث  برگد کا قدیم درخت زمین بوس

علی پورچٹھہ(تحصیل رپورٹر )علی پورچٹھہ نہر لوئر چناب پل پر آندھی کے باعث برگد کا درخت زمین بوس ہو گیا۔

تاریخی قدیمی درخت صدیوں پرانا مسافروں کو چھاں مہیا کر رہا تھا۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ اگر اس درخت کو کرین یا دیگر مشینری سے سیدھا کر کے زمین میں گاڑ دیا جائے تو یہ دوبارہ زمین میں جڑیں پکڑ سکتا ہے ۔ماضی میں سڑکوں کی سہولتیں نہ ہونے پر لوگ نہر کنارے اور راجباؤں پر سفر کر کے آتے جاتے تھے یہ قدیمی تاریخی برگد کا درخت راہگیروں اور مسافروں کے لیے راحت و سکون کا باعث تھا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں