ڈپٹی کمشنر کا ناروالی ڈسپوزل سٹیشن کا دورہ،نکاسی آب کا جائزہ

ڈپٹی کمشنر کا ناروالی ڈسپوزل سٹیشن  کا دورہ،نکاسی آب کا جائزہ

گجرات (نامہ نگار )ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے ناروالی ڈسپوزل سٹیشن کا دورہ کیا، ڈسپوزل سٹیشن کی صفائی، موٹروں و دیگر معاملات کا مشاہدہ کیا۔

 ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہر سے پانی کے نکاس کیلئے بہترین اقدامات کئے جارہے ہیں، تمام ڈسپوزل سٹیشنز پوری استعداد کے ساتھ فنکشنل ہیں ،میونسپل کارپوریشن کے افسر و عملہ فیلڈ میں موجود ہیں، ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ شہریوں کی شکایات کا فوری ازالہ کیا جارہا ہے ، شہریوں کی سہولت کے لیے ضلع بھر کی اربن یونین کونسلز میں 13 ریلیف کیمپس لگائے گئے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں