حافظ آباد:ڈسٹرکٹ کمپلیکس میں ڈپٹی کمشنر کی کھلی کچہری عوامی مسائل سنے

حافظ آباد:ڈسٹرکٹ کمپلیکس میں ڈپٹی  کمشنر کی کھلی کچہری عوامی مسائل سنے

حافظ آباد(نامہ نگار،نمائندہ دنیا)وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر عوامی مسائل کے حل کے سلسلہ میں ڈسٹرکٹ کمپلیکس حافظ آباد میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈپٹی کمشنر سندس ارشاد نے عوام کے مسائل سنے اور فوری حل کیلئے احکامات جاری کئے ۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل و ایڈ منسٹریٹر میونسپل کمیٹی حمد اﷲ،اسسٹنٹ کمشنر منور حسین،تحصیلدار ندیم مسعود برتھ،چیف آفیسر ضلع کونسل شہزاد اختر،سی ای او ایجوکیشن محمد انور جاوید،ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر ظہیر احمد،سی او ایم سی انصر ساہی سمیت محکمہ ریونیو،اراضی ریکارڈ سنٹر سمیت دیگر محکموں کے افسر کھلی کچہری میں موجود تھے ۔ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کھلی کچہری کے انعقاد کا مقصد عوام کو در پیش مسائل کو فوری حل کرنا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں