میٹرک کے پوزیشن ہولڈرز کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام

 میٹرک کے پوزیشن ہولڈرز کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر) کمشنر /چیئرمین بورڈ نوید حیدر شیرازی نے کہا ہے کہ تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام سالانہ امتحان میٹرک 2024کے نتائج کے حوالے سے طلباء کی بہترین کارکردگی پر انہیں اور انکے والدین مبارک باد کے مستحق ہیں۔۔۔

 انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر میٹرک کے پوزیشن ہولڈرز کے اعزاز میں تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد کیا گیا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن گوجرانوالہ کے زیر اہتمام سالانہ شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا ،انہوں نے نتائج کے حوالے سے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ میں انعامات ،میڈلز اور تعریفی سرٹیفکیٹس تقسیم کئے گئے ، نوید حیدر شیرازی نے کہا کہ امسال بورڈ کے ملازمین نے سخت محنت کر کے رزلٹ تیار کیا اوربلا شبہ گوجرانوالہ تعلیمی بورڈ ایک مثالی ادارہ ہے اور انشاللہ کامیابی کا یہ سلسلہ جاری وساری رہے گا،تقریب کے اختتام پر پوزیشن ہولڈرز طلیا و طالبات میں انعامات تقسیم کیے گئے اور کمشنر و چیئرمین بورڈ نے پوزیشن ہولڈرز کے اعزاز میں خصوصی ہائی ٹی کا اہتمام کیا اور انہیں مثالی کامیابی پرمبارکباد پیش کی انہوں نے مزید کہا کہ ایسے امیدواران جنہوں نے اعتراضاتی مراسلہ جات کا جواب نہیں دیا جن کے ذمہ فیس کے بقایا جات واجب الادا ہیں ان کے رزلٹ کارڈ دفتر ہذ ا میں روک لیے گئے ہیں وہ اعتراضات دور کرکے یا بقایا جات کی جلد از جلد ادائیگی کرکے اپنے رزلٹ کارڈز حاصل کریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں