کھیت سے مٹی اٹھانے پر مزارع نے زمیندار مار ڈالا

 کھیت سے مٹی اٹھانے پر مزارع نے زمیندار مار ڈالا

تتلے عالی(نامہ نگار )تتلے عالی میں کھیتوں سے مٹی اٹھانے پر مزارع نے فائرنگ کرکے زمیندار کو قتل کر دیا۔

تتلے عالی کے نواحی گاؤں جاجوکی کا26سالہ زمیندار محمد طیب ،چچا عقیل اپنے ملازم غلام قادر گجر کے گھر کے باہر برلب سڑک بیٹھے تھے ساڑھے چھ بجے شام مزارع غلام محمد اعظم عرف مٹھو موٹر سائیکل پر سوار ہوکر آگیا، اتر کر طیب کو للکارا کہ آج تجھے کھیتوں سے مٹی اٹھانے اور فصل خراب کرنے کا مزہ چکھاتا ہوں اور اندھا دھند فائرنگ کر دی اور فرار ہوگیا،موقع پر موجود لوگوں نے زخمی کو طبی امداد کیلئے سول ہسپتال گوجرانوالہ پہنچایا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔یاد رہے طیب کے زیر انتظام رقبہ ملزم اعظم کو ٹھیکہ پر دیا ہوا تھا جس میں سے مقتول نے مٹی اٹھوائی تھی۔تتلے عالی پولیس نے مقتول کے والد محمد یوسف کے رپورٹ پر مقدمہ درج کرلیا ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں