وزیرآباد:اے سی کا نکاسی آب کیلئے انتظامات کا جائزہ

وزیرآباد:اے سی کا نکاسی آب کیلئے انتظامات کا جائزہ

وزیرآباد(نامہ نگار)اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد کے صفائی کے لیے انتظامات لائق تحسین،رات گئے ہسپتال کے دورے ، ڈیوٹی سٹاف کی حاضری چیک کی،نکاسی آب کی بہتری کے لیے سیوریج سسٹم و نالوں کی جاری صفائی و مجالس کے روٹس پر انتظامات کا جائزہ لیا۔

اسسٹنٹ کمشنر رب نواز چدھڑ کے ستھرا پنجاب مہم کے سلسلہ میں شہر و گردونواح میں جاری سیوریج سسٹم اور بڑے نالوں کی صفائی کے لیے ہنگامی دورے ، عملہ صفائی اور شہریوں سے تجاویز و آراء کا تبادلہ کیا، الہ آباد میں جاری صفائی اور سٹریٹ لائٹس کی بحالی کے سلسلہ میں دورہ کے موقع پر مذہبی سکالر حافظ منیر,بابو وسیم مختار اور ونجووالی میں نالہ کی صفائی کے موقع پر شہریوں پرویز چیمہ،قیصر بٹ،عمران بٹ سے گفتگو کرتے ہوے اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد رب نواز چدھڑ نے کہا کہ ستھرا پنجاب مہم کی کامیابی کے لیے انتظامیہ کے ساتھ مقامی افراد اور شہریوں کا تعاون لازم و ملزوم ہے ، گھریلو کوڑا کرکٹ کو مخصوص ڈمپنگ پوائنٹس تک محدود رکھنا شہریوں کا فرض ہے ، سیوریج سسٹم اور نالہ جات نکاسی کے لیے تب ہی سود مند ہوسکتے ہیں جب ہم خود علاقہ کی صفائی کو ترجیح دیں، انہوں نے محرم الحرام کے روٹس پر صفائی کے انتظامات سٹریٹ لائٹس کی دستیابی اور تجاوزات کو ہر صورت راستوں سے ہٹانے کا اعادہ کیا ،انہوں نے رات گئے مضافاتی علاقہ احمد نگر میں ہسپتال کا دورہ کیا اور ڈیوٹی سٹاف کی حاضری و شہریوں کو دی جانے والی سہولیات بارے تبادلہ خیال کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں