بجلی بلوں نے عوام کو ذہنی مریض بنا دیا :طارق وڑائچ

بجلی بلوں نے عوام کو ذہنی مریض بنا دیا :طارق وڑائچ

راہوالی (نامہ نگار )تحریک انصاف شرقی راہوالی کے صدر چودھری طارق محمود وڑائچ نے کہا ہے کہ حکومت کی طرف سے پیش کئے گئے عوام دشمن بجٹ نے محنت کش عوام کی چیخیں نکلوا دیں۔

 ناقابل برداشت مہنگائی اور بیروزگاری کیساتھ سوئی گیس اور بجلی کے بھاری بلوں نے غریب عوام کی نیندیں حرام کرنے کیساتھ ذہنی مریض بنا دیا جبکہ نااہل حکومت کے وزیراعظم نے بجلی کے بلوں میں 3 ماہ کیلئے ریلیف دینے کا لالی پاپ دے کر ٹرخا دیا کیونکہ وزیراعظم نے یہ تو بتایا کہ ریلیف دے رہے ہیں لیکن یہ نہیں بتایا کہ کونسا ریلیف، کتنا ریلیف، کیسا ریلیف عوام کو دیا جائیگا جس سے ثابت ہورہا ہے کہ حکومت پہلے کی طرح اب بھی محنت کش عوام کو ریلیف دینے کے جھوٹے وعدے کرکے دکھی اور پریشان حال غریب عوام کیساتھ سنگین مذاق کرتے ہوئے ان کے زخموں پر نمک چھڑک رہی ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں