سمبڑیال:کم عمر رکشہ ڈرائیوروں کی تعداد میں اضافہ

سمبڑیال:کم عمر رکشہ ڈرائیوروں کی تعداد میں اضافہ

سمبڑیال (سٹی رپورٹر )سمبڑیال و گردونواح میں ٹریفک پولیس کے عملہ کی لاپروائی، غفلت کے باعث کم عمر رکشہ ڈرائیوروں کی تعداد میں روز بروز اضافہ، ٹریفک حادثات میں بھی غیر معمولی اضافہ ہوگیا۔

 تفصیلات کے مطابق سمبڑیال و گردونواح میں سینکڑوں کی تعداد میں چنگ چی رکشے رواں دواں ہیں اور ان کے ڈرائیوروں کی اکثریت کی عمریں 18 سال سے کم ہیں جو قانون سے ناواقف ہونے کیساتھ ساتھ ڈرائیونگ لائسنس بھی نہیں رکھتے ۔ ٹریفک پولیس کی جانب سے ان ڈرائیوروں کے خلاف کارروائی نہ ہونے سے انسانی زندگیوں کیلئے خطرات بڑھتے جارہے ہیں جبکہ سواری کے لالچ میں اوور لوڈنگ بھی ان کا وطیرہ بن گیا ہے اور ایک دوسرے سے آگے نکلنے کی کوشش میں یہ کم عمر ڈرائیور سڑک کے درمیان میں ہی بریک لگا دیتے ہیں جس کی وجہ سے اکثر اوقات بڑے حادثات کا خدشہ رہتا ہے ، شہریوں نے متعلقہ حکام بالا سے استدعا کی ہے کہ وہ فوری طور پر کم عمر ڈرائیوروں کیخلاف کارروائی عمل میں لائیں تا کہ کسی بھی قسم کے حادثات سے بچا جا سکے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں