وزیرآباد:روٹی سستی آٹا مہنگا،تنور مالکان نے سر پکڑ لئے

وزیرآباد:روٹی سستی آٹا مہنگا،تنور مالکان نے سر پکڑ لئے

وزیرآباد(نامہ نگار)روٹی سستی آٹا مہنگا،گیس کے ریٹ آسمانوں پر،کاریگروں نے بھی ریٹ بڑھا دئیے ، نانبائیوں کی دہائیاں، حکومت روٹی سستی کرے لیکن سستا آٹا گیس اور بجلی بھی فراہم کرے نوبت فاقوں تک پہنچ گئی۔

 د کانیں ڈیلروں کی مقروض ہونے لگیں، وزیر اعلیٰ پنجاب ہم پر رحم کھائیں حکومت پنجاب کی جانب سے سستی روٹی کی فراہمی کو شہری حلقوں نے خوب سراہا ہے اور احسن اقدام قرار دیا ہے لیکن نانبائی اور ہوٹل مالکان حکومتی طرز عمل سے ناراض و نالاں ہیں۔ نانبائیوں و ہوٹل مالکان نے کہا ہے کہ 3400 روپے والا 50 کلو گرام آٹے کا تھیلا آٹا ڈیلروں نے ایک ہزار روپے مہنگا کر دیا جبکہ سوئی گیس کے بڑے سلنڈر کی قیمت میں بھی 3 ہزار روپے اضافہ ہو گیا، بجلی کے ریٹ بھی آسمان پر پہنچا دئیے گئے ، رہی سہی کسر تندور پر کام کرنے والے کاریگروں نے نکال دی ،گرمی میں تندور پر کام کرنے والے کاریگر دگنی اجرت لیتے ہیں جبکہ حکومت بضد ہے کہ روٹی 14 روپے کی فروخت کی جائے ، ایسے حالات میں کہاں جائیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب سستی روٹی کی فراہمی کیلئے سستا آٹا فراہم کریں، گیس پر تندوروں کو سبسڈی دی جائے ، آئے روز کے جرمانوں سے نجات اور بجلی کے نرخ بھی کم کیے جائیں تاکہ ملک کی ایک بڑی انڈسٹری ہوٹلز و تندور شاپس تباہ ہونے سے بچ سکے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں