حافظ آباد:زیر تعمیر دیوار گرنے سے مزدورملبہ تلے دب کر جاں بحق

حافظ آباد:زیر تعمیر دیوار گرنے  سے مزدورملبہ تلے دب کر جاں بحق

حافظ آباد (نامہ نگار، نمائندہ دُنیا )کولوتارڑ کے قریب شہید چوک میں زیر تعمیر دیوار گرنے سے غریب مزدورملبہ تلے دب کر جاں بحق ہوگیا۔

 کولوتارڑ کے رہائشی مستری محمد نواز کا اٹھارہ سالہ بیٹا ارسلان شہید چوک میں محنت مزدورکررہا تھا کہ اچانک زیر تعمیر دیوار گرگئی جس کے تلے دب کروہ شدید زخمی ہوگیا۔ ریسکیو کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کو اسے ملبہ سے نکال کر ٹراما سنٹر منتقل کیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں