حافظ آباد :تحریک منہاج القرآن کے زیر اہتمام پانچ روز ذکر اہل بیتؓ محافل کا آغاز

حافظ آباد :تحریک منہاج  القرآن کے زیر اہتمام پانچ  روز ذکر اہل بیتؓ محافل کا آغاز

حافظ آباد (نامہ نگار،نمائندہ دُنیا )تحریک منہاج القرآن کے زیر اہتمام مقامی میرج ہال جلالپور روڈ میں پانچ روز ذکر اہل بیتؓ کا آغاز ہوگیا۔ ان محافل کا انعقاد بعدازنمازمغرب تا عشا کیا جارہاہے ۔

آج علامہ غلام شبیر جامی سخاوت اہل بیت ؓ پرکل 12جولائی کو علامہ عدنان وحیدقاسمی وفا کی انتہاعلمبردار ، 13جولائی کو علامہ احمد حسن فاروقی شہادت حضرت امام عالی مقام ؓ پر خطاب کریں گے ۔ اس موقع پر عبدالجبار قادری، وسیم عزیز ،حسن طفیل، دانیال قمر ور معظم منظور ، محمد عاطف عباس چشتی، سرفراز احمد قادری، حافظ عبدالوحید ربانی ، حافظ وقارالحسن اور محبوب احمد نقشبندی ہدیہ ہائے نعت ومنقبت پیش کریں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں