پی ٹی آئی دور کامقدمہ،محمود بشیر خرم دستگیر،سلمان خالد بری

پی ٹی آئی دور کامقدمہ،محمود بشیر خرم دستگیر،سلمان خالد بری

گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر ) گوجرانوالہ میں پی ڈی ایم جلسہ کے منتظمین کے خلاف پی ٹی آئی دور حکومت میں بنایا گیا مقدمہ۔ جوڈیشل مجسٹریٹ محمد اشرف نے مقدمہ کا فیصلہ سنا دیا ۔

لیگی ایم این اے محمود بشیر ورک سابق ایم این اے خرم دستگیر اور ن لیگ کے سٹی صدر سلمان خالد کو بری کر دیا گیا ۔ جناح سٹیڈیم میں پی ڈی ایم کے جلسہ کے بعد منتظمین خرم دستگیر ،محمود بشیر ورک اور سلمان خالد عرف پومی بٹ کے خلاف حکومت اور اداروں کے خلاف اشتعال انگیز تقاریر،سائونڈ سسٹم ایکٹ اور کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی سمیت دیگر دفعات کے تحت تھانہ سول لائنز میں میں مقدمہ درج کیا گیا تھا ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں