تتلے عالی :مخالفین نے سپرے کرکے دھان کی پنیری برباد کر دی

تتلے عالی :مخالفین نے سپرے  کرکے دھان کی پنیری برباد کر دی

تتلے عالی(نامہ نگار) مخالفین نے سپرے کرکے لاکھوں روپے مالیتی دھان کی پنیری برباد کر دی۔

تتلے عالی کے نواحی گاؤں چھاچھتہ کے زمیندار دلاور حسین نے دھان کی فصل کاشت کرنے کیلئے 7کنال اراضی پر پنیری کاشت کی ہوئی تھی جو کہ بالکل کاشت کیلئے تیار ہو گئی تھی گزشتہ شب رفاقت،لیاقت نے چار نامعلوم افراد سے مل کر سپرے کر دی منع کرنے پر ملزم دھمکیا ں دیتے ہوئے فرار ہو گئے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں