نوشہرہ ورکاں:ریڈ پارٹی پر حملہ ،سب انسپکٹر کی ور دی پھاڑ دی

 نوشہرہ ورکاں:ریڈ پارٹی پر حملہ ،سب انسپکٹر کی ور دی پھاڑ دی

نوشہرہ ورکاں (تحصیل رپورٹر )ریڈ پر گئی پولیس پارٹی پر تشدد،سب انسپکٹر کی وردی پھاڑ دی، رقم اور موبائل فون بھی چھین لئے ۔

بتایاگیا ہے کہ ٹھوکر نیاز بیگ لاہور سے ایف آئی اے کی ٹیم موضع ڈیرہ ہنجراواں چبہ سندھواں سے ملزم طیب نواز کی گرفتاری کے لیے مقامی تھانہ سے پولیس کے ہمراہ پہنچی تو محمد اشرف،طیب نواز اسکے والد محمد نواز،سکندرہنجراء،لیاقت ہنجراء ودیگر نے مزاحمت کرتے ہوئے پولیس پارٹی پر حملہ کردیا اور سب انسپکٹر محسن عقیل کی وردی پھاڑ دی اور تشددکرتے ہوئے ملزم طیب نواز کو پولیس سے چھڑ ا کر فرار کرا دیاجبکہ پولیس سے 25 ہزار روپے اور موبائل فون بھی چھین لیا، مقامی پولیس نے سب انسپکٹر ایف آئی اے محمد حمزہ کی رپورٹ پر ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی کاآغاز کردیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں