مادر ملت خواتین کیلئے عزم و استقامت کی علامت :مونس

مادر ملت خواتین کیلئے عزم و استقامت کی علامت :مونس

گجرات (نامہ نگار)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما،سابق وفاقی وزیرچودھری مونس الٰہی نے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی ہمشیرہ مادرملت محترمہ فاطمہ جناح کی57ویں برسی کے موقع پرانہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ تحریک پاکستان اورتحفظ پاکستان میں ان کی قربانیاں ہماری تاریخ کاروشن باب اورپاکستانی خواتین کیلئے مشعل راہ ہیں۔

محترمہ فاطمہ جناح خواتین کیلئے عزم و استقامت کی علامت ہیں۔ انہوں نے کہاکہ محترمہ فاطمہ جناح ایک نڈر، بہادر، بااصول اور مضبوط اعصاب کی مالک خاتون تھیں،فاطمہ جناح نے قائد اعظم محمد علی جناح کی قیادت میں تحریک پاکستان میں اہم کردار ادا کیا،محترمہ فاطمہ جناح تحریک آزادی کے ہر مرحلے میں سائے کی طرح قائد اعظم کے ساتھ رہیں،محترمہ فاطمہ جناح قائد اعظم محمد علی جناح کی طرح باہمت، بااصول، محنتی اور ہر مشکل میں ثابت قدم رہنے والی خاتون تھیں۔ فاطمہ جناح کی ملک و قوم کے لیے پیش کی جانے والی خدمات کو ہمیشہ سنہرے حروف میں یاد رکھا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں