ایڈ وائزر انچارج وفاقی ٹیکس محتسب کا گجرات چیمبر کا دورہ

 ایڈ وائزر انچارج وفاقی ٹیکس محتسب کا گجرات چیمبر کا دورہ

گجرات (سٹی رپورٹر ،نامہ نگار )رانا حسن اختر ایڈ وائزر انچارج وفاقی ٹیکس محتسب سیالکوٹ نے گجرات چیمبر آف کامرس کا دورہ کیا ،سکندر اشفاق رضی صدرگجرات چیمبر کے زیر صدارت ممبران گجرات چیمبر کے ساتھ میٹنگ کی۔

 اس موقع پر حاجی ناصر محمود گروپ لیڈر محمد اسد بھٹی سینئر نائب صدر،محمد معصوم قمر نائب صدر، علی حسن، اشرف جنجوعہ، اعظم شاہد، شکیل قریشی، عدیل الرحمن ، حمزہ شہریار و دیگر بھی موجود تھے ۔ سکندر اشفاق رضی صدر گجرات چیمبر نے اس موقع پر ان کو گجرات چیمبر میں خوش آمدید کہا رانا حسن اختر ایڈ وائزر انچارج وفاقی ٹیکس محتسب نے حال ہی میں چارج سنبھالا ہے اور ہمارے پاس ایف ٹی او آؤٹ ریچ پروگرام کے تحت تشریف لائے ہیں انہوں نے ان سے کاروباری برادری کے ٹیکس کے مسائل ڈسکس کئے ، انہوں نے کہا کہ ہم گجرات چیمبر کے پلیٹ فارم سے کوشش کرتے ہیں کہ ٹیکس دہندگان کو آگاہی دے سکیں۔گجرات چیمبر میں وفاقی ٹیکس محتسب کا ڈیسک بنایا گیا ہے جس کا افتتاح وفاقی ٹیکس محستب آصف محمود جاہ نے کیا تھا اور مجھے بھی وفاقی ٹیکس محتسب کا اعزازی ایڈوائزر منتخب کیا گیا ہے ۔ آپ تمام ممران اپنے تما م مسائل گجرات چیمبر میں دے سکتے ہیں جو وفاقی ٹیکس محتسب تک پہنچائے جائیں گے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں