راہوالی:موٹر سائیکل سوار وں نے نوجوان کو قتل کردیا

راہوالی:موٹر سائیکل سوار وں نے نوجوان کو قتل کردیا

راہوالی (نامہ نگار)موٹر سائیکل سوار تین افراد نے نماز عصر ادا کرنے کے لیے مسجد میں جانیوالے 28سالہ نوجوان کو گولیاں مار کر قتل کردیا، ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے تھانہ کینٹ پولیس نے مقتول کے والد کی مدعیت میں ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔

 بلال ٹاؤن کشمیر کالونی کے خواجہ محمد طارق نے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنے بھائی خواجہ طاہر محمود اور بیٹے اسامہ طارق بعمر 28سال کے ہمراہ نماز عصر ادا کرنے کے لیے مسجد عمر دین جارہے تھے کہ قبرستان چوک مینا ہاؤس کے سامنے میرے بیٹے پر جو ہم سے چند قدم آگے جارہا تھا عقب سے آنے والے موٹر سائیکل سوار تین افراد نے فائرنگ کرکے اسے شدید زخمی کردیا اور فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے ہم دونوں بھائیوں نے بیٹے اسامہ طارق کو شدید زخمی حالت میں ڈسٹرکٹ ہسپتال گوندلانوالہ میں لائے جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گیا ، ملزمان کو سامنے آنے پر شناخت کرسکتے ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں