ڈبلیو ایچ او پولیو انچارج ڈاکٹر انعم فاطمہ کی ڈاکٹر زین بھٹی سے ملاقات

ڈبلیو ایچ او پولیو انچارج ڈاکٹر انعم  فاطمہ کی ڈاکٹر زین بھٹی سے ملاقات

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن پولیو کی انچارج ڈاکٹر انعم فاطمہ کی سابق مشیر وزیر اعلیٰ ڈاکٹر زین علی بھٹی سے ملاقات، اس موقع پر پاکستان میں انسداد پولیو مہم پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر ڈاکٹر زین علی بھٹی نے کہا کہ سب کو ملکر پولیو جیسے ناسور سے چھٹکارا پانا ہوگا تاکہ آنے والی نسلوں کو پولیو فری بنایا جائے اور زندگی بھر کی معذوری سے بچا جاسکے اس موقع پر ڈاکٹر انعم فاطمہ نے ڈاکٹر زین علی بھٹی کا شکریہ ادا کیا اور آئندہ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے پلیٹ فارم پر مل کر چلنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں