وزیرآباد:گیپکو کے ایل ایس پر نامعلوم افراد کا حملہ،تشدد

وزیرآباد:گیپکو کے ایل ایس پر نامعلوم افراد کا حملہ،تشدد

وزیرآباد(نامہ نگار) گیپکو سب ڈویژن نمبر 1 وزیرآباد کے ایل ایس پر نامعلوم افراد کا حملہ،شدید تشدد کرتے ہوئے فرار ہوگئے ،اطلاع ملتے ہی ڈویژن بھر کے واپڈا اہلکار جمع ہو گئے اور شدید احتجاج کیا۔

گیپکو سب ڈویژن نمبر 1 وزیرآباد کے ایل ایس قمر آفتاب اپنے گاڑی پر گاؤں ڈھونیکی سے سب ڈویژن آ رہے تھے کہ نظام آباد سٹاپ کے قریب عقب سے آنیوالے دو موٹرسائیکلوں پر سوار چارنامعلوم افراد نے یوٹرن پر روک کر ڈنڈوں سوٹوں کا آزادانہ استعمال شروع کردیا جس سے وہ زخمی ہوگئے ۔ راہگیروں نے بیچ بچاؤ کی کوشش کی جس پر مشتعل موٹرسائیکل سواروں نے مبینہ طور پر فائرنگ شروع کردی اور موقع سے فرار ہوگئے ۔مضروب ایل ایس قمر آفتاب کو تحصیل ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر اطلاع ملتے ہی گیپکو یونین عہدیدران ڈویژنل چیئرمین ارشد کنگ، ضیاء الرحمن،میاں فرخ ندیم،رانا زوالفقار کی قیادت میں ہسپتال پہنچ گئے ۔گیپکو اہلکاروں کے مطابق پولیس ڈاکٹ حاصل کرنے کے باوجود ایمرجنسی میں کوئی ڈاکٹر ڈیوٹی پر نہ تھا جس پر گیپکو اہلکاروں نے احتجاج کیا۔تھانہ صدر پولیس کو تحریری طور پر نامعلوم افراد کے خلاف درخواست دے دی گئی ہے تاہم ابھی تک ایف آئی آر درج نہ ہوسکی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں