ودہولڈنگ ٹیکس کا نفاذ،فلورملز کا غیر معینہ مدت کیلئے ہڑتال کا اعلان

ودہولڈنگ ٹیکس کا نفاذ،فلورملز کا غیر معینہ مدت کیلئے ہڑتال کا اعلان

گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر )ایف بی آرکی جانب سے ودہولڈنگ ٹیکس کے نفاذ کے خلاف آج سے گوجرانوالہ کی 70فلورملزبندرہیں گی فلورملزایسوسی ایشن نے غیرمعینہ مدت کے لیے ہڑتال کااعلان کردیا۔

آٹاکی قلت کاخدشہ پیداہوگیا جس کے باعث مارکیٹ میں آٹاکی قیمتوں میں اضافہ ہونے کا امکان بڑھ گیا۔بتایاگیاہے کہ ایف بی آرکی جانب سے حالیہ بجٹ میں فلورملزپہ فی تھیلہ 20کلو110روپے ودہولڈنگ ٹیکس لگادیاہے ،ٹیکس کے خلاف آج سے ضلع بھرکی فلورملوں نے ہڑتال کااعلان کرتے ہوئے غیرمعینہ مدت تک فلورملزکی بندش کردی ہے ۔ صدرگوجرانوالہ فلورملزایسوسی ایشن گوہرسعید اورجنرل سیکرٹری خالدتنویرنے کہا کہ ہمارے ساتھ ساتھ یہ عام آدمی پر بھی ظلم ہے ،ہم نے ملوں کے واشنگ نہیں کی اورآج آٹاکی پسوائی نہیں ہوگی جومارکیٹ میں آٹاجاچکاہے وہ دودن کاہے بس وہی رہے گا، سی ایم تاجروں کوریلیف دیناچاہتی ہیں مگرایف بی آر نے کوئی ریلیف نہیں دیا،جب تک حکومت ود ہولڈنگ ٹیکس ختم نہیں کرے گی ہڑتال جاری رہے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں