سمبڑیال:بیمار،لاغر جانوروں کے گوشت کی فروخت

سمبڑیال:بیمار،لاغر جانوروں کے گوشت کی فروخت

سمبڑیال(سٹی رپورٹر )ویٹرنری ڈاکٹروں اور عملہ کی ملی بھگت سے قصابوں کی طرف سے سرکاری سلاٹر ہاؤس کے بجائے جانور گھروں میں ذبح اور خود ساختہ مہریں لگا کر بیمار، لاغر جانوروں کے مضر صحت گوشت کی فروخت کا سلسلہ عروج پر پہنچ گیا ۔

تفصیلات کے مطابق سمبڑیال شہرمحلہ واٹر ورکس وگردونواح میں محکمہ لائیو سٹاک کے ذمہ داران ملی بھگت اورچشم پوشی سے قصابوں کی طرف سے جانوروں کو سلاٹر ہاؤس کی بجائے گھروں اوراپنے ذاتی مختص مقامات پر ذبح کرنے کا سلسلہ زورپکڑ گیا ہے اورجہاں پر مبینہ طورپر متعدد قصاب حضرات کی طرف سے محکمہ لائیو سٹاک کے ڈاکٹروں سے ذبح شدہ جانوروں کو چیک اور تصدیق شد ہ مہریں لگائے بغیر گوشت کی فروخت کا سلسلہ جاری ہے وہاں پر قصابوں کی طرف سے لائیو سٹاک عملہ کی ملی بھگت سے لاغر اورخطرناک وائرس میں مبتلا جانوروں کو بھی ذبح کر کے گوشت شہریوں کو کھلا کر سرعام شہریوں کو خطرناک بیماریوں کے حوالے کرنے کا بھی انکشاف ہوا ہے ،شہریوں میں شدید تشویش پائی جارہی ہے ۔شہریو ں وحید احمد، نعیم، ارغوان، ادریس، صغیر، فلک شیر، رفاقت، آصف سمیت دیگر نے ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ محمد ذوالقرنین،اے سی سمبڑیال احسن ممتاز گوندل سمیت محکمہ لائیو سٹاک کے حکام سے فوری صورتحال کی سنگینی کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں