اویس میمن کوایکسین گیپکو ایم این ٹی تعیناتی پر یونین عہدیداروں کی مبارکباد
گوجرانوالہ( سٹی رپورٹر )گیپکو آفیسر اویس میمن کوایکسین ایم این ٹی تعیناتی پر یونین عہدیداران اور۔
آفس سٹاف کی طرف سے مبارکباد،تفصیلات کے مطابق گیپکو آفیسر اویس میمن کوایکسین ایم این ٹی تعینات کردیا گیا،جس پر یونین چیئرمین ذوالفقار احمد،سیکرٹری محمد ریاض، وائس چیئرمین صداقت علی،سیف اللہ،اکمل علی،سلطان محی الدین،عمر بشیر،محمد اکرم ودیگر سٹاف نے انہیں مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور انہیں پھول بھی پیش کیے ،اس موقع پر ایکسین ایم این ٹی اویس میمن کا کہنا تھا کہ انشااللہ دی گئیں ذمہ داریاں پوری محنت اور لگن سے پوری کروں گا۔