موترہ:عدالتی بیلف پر حملہ ،ملزم کو چھڑا لیا

موترہ، ڈسکہ (نامہ نگار )عدالتی بیلف کی وردیاں پھاڑنے اوردھمکیاں دینے پر 3 افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔
پولیس رپورٹ کے مطابق سول کورٹ کے بیلف نے تھانہ موترہ کے علاقہ بھانوپنڈی میں محسن تنویر کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مارااور ملزم کو گرفتارکرلیا، اسی دوران اس کے ساتھی حسن اور محب علی آگئے اور آتے ہی بیلف ٹیم کو دھمکیاں دیتے ہوئے محسن کو چھڑاکرلے گئے۔