سیالکوٹ:مختلف واقعات میں 35سالہ شخص اور خاتون اغوا

سیالکوٹ:مختلف واقعات میں  35سالہ شخص اور خاتون اغوا

سیالکوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر ) مختلف واقعات میں نامعلوم افراد نے 35سالہ شخص اور شادی شدہ خاتون کو اغوا کرلیا۔

 تھانہ نیکاپورہ کے علاقہ اڈاپسروریاں چوک میں حسن مقصود کا35سالہ بھائی مقبول احمد ویلڈ نگ کا کام کرتا تھا جسے نامعلوم افراد نے اغوا کرلیا۔ تھانہ سٹی پسرور کے علاقہ میں گلزار کی بہو صبا مجلس پڑھنے گئی مگر واپس نہ آئی، مدعی کیمطابق اسے خدشہ ہے کہ اسکی بہو کو نامعلوم نے اغوا کرلیا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں