سی سی ٹی وی فوٹیج میں نظر آ نیوالا چور پو لیس کیلئے درد سر

سی سی ٹی وی فوٹیج میں نظر آ نیوالا چور پو لیس کیلئے درد سر

عالم چوک(نمائندہ خصوصی )سی سی ٹی وی فوٹیج میں نظر آنے والا ایک چور تھانہ اروپ پولیس کیلئے درد سر بن گیا۔

 کوٹ اسحاق میں ایک ہفتے میں15چوریوں کے بعد رات کو دو گھروں کا صفایا کر گیا، علاقہ مکین پولیس کیخلاف سراپا احتجاج بن گئے ۔ تھانہ اروپ کے علاقے کوٹ اسحاق کے گلہ ولی چہل والا ،ارمان ٹائون والا اور ٹیلی فون ایکسچینج والا کے گھروں میں ایک ہفتے میں 15چوریاں کرنے والا اروپ پولیس کے گلے کی ہڈی بن گیا، گلی محلوں میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی ویڈیوں میں ایک ہی چور نظر آتا ہے جس نے گزشتہ رات گلہ ولی محمد چہل والا میں محمد ساجد اور اکمل شہزاد کے گھروں سے طلائی زیورات ایل سی ڈی موبائل فون اور ڈیڑھ لاکھ روپے چوری کر کے فرار ہو گیا۔لوگوں نے تھانہ اروپ پولیس کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے سی پی او گوجرانوالہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ نوٹس لیتے ہوئے اروپ پولیس کو نامعلوم چور کو گرفتار کرنے کے احکامات د ئیے جائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں