ن لیگ عدلیہ کودبانے کی سازش کر رہی ہے :مونس الٰہی

ن لیگ عدلیہ کودبانے کی سازش کر رہی ہے :مونس الٰہی

گجرات (سٹی رپورٹر ،نامہ نگار )پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما،سابق وفاقی وزیر چودھری مونس الٰہی نے کہاہے کہ عدلیہ کی آزادی، ن لیگ کی بربادی،من پسند ایڈہاک ججوں کی تقرری اور۔۔۔

تحریک انصاف کے حق میں فیصلہ دینے والے سپریم کورٹ کے معززجج صاحبان کی کردار کشی ن لیگ کی آزاد عدلیہ کودبانے کی مکروہ سازش ہے وکلا اس سازش کوناکام بنائیں اورعدلیہ کی آزادی کومحفوظ بنائیں،چودھر ی مونس الٰہی نے کہاکہ ایڈہاک ججز کی تقرری بھی نظریہ ضرورت کے تحت ہے ، مینڈیٹ چورآٹھ فروری کوہونیوالے الیکشن میں ہارگئے اور بانی پی ٹی آئی پردرج جعلی مقدمات میں بھی انہیں مسلسل شکست کاسامنا کرنا پڑ رہاہے ، انشا اﷲ انکے خلاف ڈٹ کرکھڑے ہیں اور ایسے اوچھے ہتھکنڈوں کی ہرپلیٹ فارم پربھرپورمذمت کرتے ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں