ڈسکہ:سسرال سے ناراض خاتون کو فائرنگ کر کے مار ڈالا

ڈسکہ:سسرال سے ناراض خاتون کو فائرنگ کر کے مار ڈالا

ڈسکہ(نامہ نگار،نمائندہ دنیا )سسرال سے ناراض ہو کر آنے والی25سالہ خاتون کو نامعلوم ملزمان نے فائر نگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا ۔۔۔

عثمان پارک گوجرانوالہ کاشبیر حسین گلوٹیاں موڑ ڈسکہ اپنے بہنوئی شمس کے پاس آیا ہوا تھا ،سائل کی 25سالہ ہمشیرہ زروش عرف صباء عید سے قبل اپنے سسرال سے ناراض ہو کر اپنی ہمشیرہ نسرین اور بہنوئی شمس کے پاس رہ رہی تھی، گزشتہ روز شبیر حسین معہ تنویر اور محمد یونس بیٹھے ہو ئے تھے کہ فائرکی آواز آئی جا کر دیکھا تو زروش عرف صباء خون میں لت پت پڑی تھی جسے نامعلوم ملزمان نے فائر مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا تھا، مقتولہ صباء کی2 ماہ قبل گوجرانوالہ کے طاہر مغل سے پانچویں شادی ہو ئی تھی، تھانہ صدر پولیس نے مقتولہ کے بھائی شبیر حسین کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں